اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے سعودی عرب پر امریکی دباؤ

امریکی وزیر خاجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب پر اسرائیل کو تسلیم کرنے پر زور دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان اور مائیک پومپیو کےمابین ملاقات ہوئی اس موقع پر مائیک پومپیوکا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل سے ہونے والے معاہدوں نے خطے میں امن اور سلامتی کے لیے ہمارے مشترکہ مقاصد کے حصول میں اہم کردار اداکیا ہے۔

 

امریکی وزیر خارجہ کاکہنا تھا کہ یہ پیشرفت خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کی عکاس ہے جس میں ان ممالک نے خطے میں ایرانی اثرورسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے علاقائی تعاون کی اہمیت کو سمجھا ہے۔

مائیک پومپیو نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے کی کامیابی میں مدد فراہم کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ سعودی عرب بھی اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر غور کرے گا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کی مہم میں عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات بحال کرانے کو اپنی اہم کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں امید ہےکہ سعودی عرب بھی صحیح وقت پر اسرائیل کو تسلیم کرلے گا۔

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close