کورونا کے حوالے سے ٹرمپ کی حکمت عملی تباہ کن ہے۔ باراک ابامہ

واشنگٹن: سابق امریکی صدر براک اوبامہ نےکورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور انتظامیہ کیے طریقہ کار اور حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے’انتشار سے بھرپور اور تباہ کن صورتحال‘ قرار دیا ہے۔

سابق امریکی صدر باراک ابامہ انتظامیہ کے سابق اہم عہدیداروں نے اس گفتگو کی تصدیق کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کوورنا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس بات کی یاد آتی ہے کہ عالمی بحران سے نمٹنے کے لئے ملک کو مضبوط قیادت کی ضرورت ہوتی ہے۔

باراک ابامہ کے سابق عہدیداروں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سابق صدر نے اپنی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اپنے ساتھیوں اور ڈیموکریٹک اراکین پر زور دیتے ہوئےکہا کہ یہی وجہ ہےکہ وہ رواں سال نومبر میں ہونے والے انتخابات میں جو بائیڈن کو صدر منتخب ہوتے ہوئے دیکھنےکےخواہشمند ہیں اور اراکین ان کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

انہوں نےکہا کہ انتخابات آنے والے ہیں اور یہ بہت اہم ہیں کیونکہ ہم صرف ایک فرد یا سیاسی جماعت سے مقابلہ نہیں کر رہے ہوں گے۔ بلکہ عرصے سے چل رہے ایک ایسے رجحان کا مقابلہ کریں گے، جس میں خود غرضی کے ساتھ محض اپنی ذات، اپنے قبیلے کے بارے میں سوچا جاتا ہے اور تقسیم کرکے دوسروں کو دشمن تصور کیا جاتا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close