روزے کے مسائل۔ تالیف مفتی محمد منیر عفی عنہ

روزے کے مسائل حروف تہجی کی ترتیب سے تحریر کیے جا رہے ہیں۔ روزوں کے مسائل کا یہ سلسلہ کئی حصوں پر مشتمل ہے جس میں روزوں سے متعلقہ مسائل انتہائی آسان انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ یہ تحریر ثواب کی نیت سے دوسروں کے ساتھ شیئر کریں۔

 آپریشن 

1- ایسا آپریشن جو دماغ اور پیٹ کے علاوہ جسم کے دوسرے حصے یا ہاتھ پاؤں وغیرہ کا جو اس سے روزہ فاسد نہیں ھو گا۰

2- اگر ایسے اعضاء کا آپریشن جن سے دماغ یا پیٹ کی طرف قدرتی راستہ نہیں ہے روزہ فاسد نہیں ہوگا،کیونکہ روزہ کسی ایسی چیز سے فاسد ہوتا ہے جو بدن کو درست کرنے کیلئیے قدرتی راستے سے داخل کی جائے یا دماغ اور پیٹ تک پہنچ جائے یا پہنچنے کا امکان غالب ہو۔

3- مصنوعی اعضاء لگانے سے روزہ فاسد نہیں ہوگا کیونکہ مصنوعی اعضاء اپنی جگہ پر لگے رہ جائیں گے۔ہاں اگر آپریشن کے ساتھ کوئی دوا ڈالی جائےگی جو دماغ یا پیٹ تک پہنچ جائے تو روزہ فاسد ھو جائے گا قضاء لازم ھو گی البتہ کفارہ نہیں۔

4- اگر پیٹ یا دماغ کا آپریشن اس طرح کیا کہ کچھ کاٹ کر نکال دیا کوئی نئی چیز داخل نہیں کی گئ تو روزہ فاسد نہیں ھو گا۰

5- اگر آپریشن کرکے دماغ یا پیٹ کے اندر کوئی دوائی لگائی گئ یا مصنوعی عضو لگایا گیا تو روزہ فاسد ھو جائے گا۔

6- اگر معدے کے آپریشن میں کوئی عضو سرجری Surgery کے دوران باہر نکالا گیا پھر اپنی جگہ واپس فٹ کر دیا گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔
صرف قضا لَازم ھو گی۔

7-اسی طرح اگر پیٹ کا کوئ عضو باہر لایا گیا پھر دوبارہ اس کو پیٹ کے اندر فٹ کیا گیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا۔

 آنسو
8-اگر روزہ دار کے منہ میں آنسو داخل ہوں تو اگر تھوڑے ہوں جیسے ایک دو قطرے تو روزہ فاسد نہیں ہوگا،اور اگر بہت زیادہ آنسو منہ میں جمع ہوگئے اور ان کو نگل لیا تو روزہ فاسد ھو جائے گا۔

آنکھوں میں سرمہ
9-روزے کی حالت میں دن میں سرمہ لگانا جائز ہے،اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا یہاں تک کہ سرمہ لگانے کے بعد اگر تھوک یا ناک کی رطوبت میں سرمے کا اثر دکھائی دے تو بھی روزہ فاسد یا مکروہ نہیں ہوتا۔

 آنکھ میں دوائی
10-اگر روزے کے دوران آنکھ میں دوائی ڈالنے یا لگانے کی ضرورت ہے تو دوائی ڈالنا یا لگانا جائز ہے۔اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا۔

 احتلام یعنی خواب میں مرد یا عورت کا لذت و شھوت سے منی نکلنا Discharge ھونا۔

11-اگر کوئی شخص روزہ کی حالت میں دن میں سو گیا خواہ مرد ھو یا عورت اور احتلام ہوا یعنی ایسا خواب دیکھا جس سے غسل کرنا فرض ھو گیا تو روزہ فاسد نہیں ہوا بلکہ روزہ صحیح ہے۔لیکن جتنی جلدی ھو سکے غسل کر لے بلا وجہ غسل میں تاخیر نہ کرے تاکہ روزے کا وقت زیادہ سے زیادہ پاکی میں گذرے۔

12-اگر دن کو رمضان میں احتلام ھو جانے سے یہ سمجھا کہ اس سے روزہ فاسد ھو جاتا ہے،اس کے بعد جان بوجھ کر کھا پی لیا تو جان بوجھ کر کھانے سے روزہ فاسد ہوگیا،قضا ضروری ہےالبتہ اس صورت میں کفارہ نہیں۔

 استحاضہ کے مسائل

ماہواری یعنی جو عورت کو ہر مہینہ خون آتا ہے اسے حیض Menstruation کہتے ہیں
اور بچے کی پیدائش کے بعد جو خون آتا ہے اسے نفاس post partum bleeding کہتے ہیں۔

13-حیض اور نفاس کے علاوہ اگر خون آتا ہے تو وہ استحاضہ یعنی کوئی اور بیماری ہے۔استحاضہ کے دوران نماز روزہ معاف نہیں ہے،
لہذا استحاضہ کے دوران نماز پڑھنا اور روزہ رکھنا لازم ہے۔

اعلانیہ کھانا پینا
14-اگر کوئی شخص رمضان المبارک میں بلا عذر روزہ نہ رکھے اور اعلانیہ طور پر کھائے پیئے تو وہ فاسق اور اسلامی شعائر کی توہین کرنے والا ہے اگر باوجود نصیحت کے اپنی عادت سے باز نہ آئے تو مسلمان خلیفہ کے حکم سے ایسے آدمی کو قتل کر دیا جائیگا تاکہ کسی اور آدمی کو اعلانیہ کھانے پینے کی جرأت نہ ہو۔

افطاری وقت پر کرنا
15-آفتاب غروب ہونے کا یقین ہونے کے بعد افطار کا صحیح وقت ھو جاتا ہے۔اس کے بعد افطار میں دیر کرنا مکروہ اور خلاف سنت ہے۔
ہاں اگر کسی وجہ سے غروب آفتاب میں شک ہو تو دو چار منٹ انتظار کر لینا بہتر ہے۔

افطاری کرانے کا ثواب

روزہ دار کو افطار کرانے سے صغیرہ گناہ معاف ھو جاتے ہیں،جہنم کی آگ سے نجات ملتی ہے،اور اتنا ثواب ملتا ہے جتنا روزہ دار کو روزہ رکھ کر ملتا ہے اور روزہ دار کے ثواب میں بھی کمی نہیں ہوتی۔

16-اگر کوئی آدمی غریب ہے اور وہ یہ ثواب حاصل کرنا چاہتا ہے تو روزہ دار کو افطار کے وقت ایک گھونٹ لسی پلا دے یا ایک کھجور کھلا دے یا ایک گھونٹ پانی پلا دے تو اس کو یہ ثواب ملے گا۔
اگر کوئی مالدار شخص کسی روزہ دار کو پیٹ بھر کر کھانا کھلائے گا تو اللہ تعالی اس کو حوض کوثر سے ایسا پانی پلائے گا کہ جنت میں داخل ہونے تک پھر کبھی اس کو پیاس نہیں لگے گی۔سبحان اللہ۔
(📚مشکوة المصابیح)

افطاری میں جلدی کرنا
17-جب سورج غروب ہونا یقینی طور پر معلوم ہو جائے تو بلا تاخیر افطار کر لینا چاہیئے۔
یہ سنت ہے اور خیر و برکت کا باعث ہے۔محض شک اور وہم کی بناء پر افطار میں دیر کرنا درست نہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی نے فرمایا کہ میرے بندوں میں زیادہ محبوب بندہ وہ ہے جو افطار میں جلدی کرے
(📚مشکوة المصابیح)
18-افطار میں اتنی جلدی نہ کرے کہ غروب سے پہلے افطار ھو جائے،
اگر اس گمان سے افطار کر لیا کہ سورج غروب ھو گیا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ غروب سے پہلے افطار ہوا ہے تو روزہ فاسد ھو جائے گا قضاء ضروری ہو گی البتہ کفارہ لَازم نہیں۔

19-سورج غروب ہونے کے بعد جلدی افطار کرنے کو غلط سمجھنا صحیح نہیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب رات آ جائے اور دن چلا جائے اور سورج غروب ھو جائے تو افطار کا وقت ھو گیا
(📚جامع ترمذی)
اس سے معلوم ہوا سورج غروب ہونے کا یقین ہوگیا تو دیر کیئے بغیر افطار کر لینا چاہیئے۔

افطاری میں کیا ہونا چاہیئے
20–1۔کھجور اور چھوہارے سے افطار کرنا سنت ہے،اس کے علاوہ دودھ جیسی چیز سے کرنا بہتر ہے اگرچہ لازم نہیں۰

2۔تازہ کھجور سے افطار کرنا مستحب ہے، ورنہ خشک کھجور سے اور اگر وہ بھی نہ ہو تو پانی سے۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی نماز سے پہلے چند تازہ کھجوروں سے افطار فرماتے تھے،اور اگر تازہ کھجور دستیاب نہ ہوتیں تو خشک کھجوروں سے افطار فرماے تھے،اور اگر خشک کھجوریں بھی نہ ہوتیں تو چند چلو پانی پی لیتے۔
(📚جامع ترمذی)

اِکراہ یعنی زبردستی
21-اگر کوئی شخص روزہ دار کو روزہ توڑنے پر مجبور کررہا ہو اور نہ توڑنے کی صورت میں جان سے مار دینے کی دھمکی دے رہا ہو تو روزہ توڑ دینا واجب نہیں البتہ جائز ہے۰
نہ توڑنا بہتر ہے،روزہ نہ توڑ کر جان دے دی تو ثواب ہے،البتہ روزہ دار مریض یا مسافر ہے تو ایسی مجبوری کی صورت میں روزہ توڑ دینا واجب ہے۔

امتحان Exam
22-امتحان کی وجہ سے روزہ چھوڑنا یا روزہ توڑنا جائز نہیں ہے،روزہ رکھے اور روزے کے ساتھ امتحان دے،اللہ تعالی کی مدد ھو گی۔

انجیکشن
23-روزے میں انجکشن لگوانا جائز ہے روزہ فاسد نہیں ھو گا۰

24-انجکشن وغیرہ لگوانے سے خواہ کسی مرض کے لئے ہو یا طاقت کے لئے روزہ فاسد نہیں ہوگا،لیکن بلا ضرورت روزے کا احساس نہ ھونے کے واسطے یعنی روزہ سے بھوک پیاس محسوس نہ ہو اسوجہ سے اگر طاقت کا انجکشن لگوایا تو اس میں کراہت ھو گی یعنی روزے کے ثواب میں کمی آئیگی۔

25-انجکشن خواہ گوشت میں لگائے یا رگوں میں دونوں صورتوں میں روزہ فاسد نہیں ھو گا۔

🖌روزے کے مسائل جاری ہیں اسے خوب توجہ سے پڑھ کر پوسٹ کو ثواب کی نیّت سے آگے شئیر کریں۔

 

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close