کوہاٹ میں کورونا کی بدمعاشی۔ چار غیر ملکی بھی جکڑ لیے

کوہاٹ میں چار غیر ملکیوں سمیت گیارہ مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تیس تک پہنچ چکی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر احمد نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چار غیر ملکیوں میں دو کا تعلق انڈونیشیا اور دو کا ملائشیا سے ہے۔

چاروں غیر ملکی تبلیغ کے سلسلے میں کوہاٹ آئے ہوئے تھے ذرائع کے مطابق چاروں کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے،

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تیس ہے جبکہ ڈویژن میں ییہ تعداد 45 تک پہنچ چکی ہے جن میں اب تک تین مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کوہاٹ کورونا متاثرین کے حساب سے مردان اور ڈی آئی خان کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close