کوہاٹ: علاقہ چمبئی کو لاک ڈاؤن کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر کا دورہ۔ اطمینان کا اظہار

کوہاٹ کے علاقہ چمبئی میں دبئی پلٹ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد علاقہ کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا

علاقے کے مساجد میں سپرے بھی کرایا گیا اور لوگوں کو دکانیں بند رکھنے اور لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا ہونے سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔

علاقے میں لاک ڈاؤن اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان نے چمبئ گاؤں کا دورہ کیا۔

متعلقہ محکموں کے اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے لوگوں کو دکانیں بند کرنے، ایک جگہ اکٹھا ہونے سے گریز کرنے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close