کورونا سے کیسے نمٹا جائے، پی ٹی آئی کا اہم اجلاس

وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی کے زیرِ صدارت پاکستان تحریک انصاف کوہاٹ کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ صورت حال میں درپیش مسائل زیر غور لائے گئے

وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور صوبائی مشیر ضیاء اللہ بنگش نے کوہاٹ میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اپنے کاروائیاں تیز کردی۔

وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی نے45 پینتالیس لاکھ کی خطیر رقم کوہاٹ کے مستحق لوگوں میں راشن کی مد میں دینے کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ 5 عدد سینٹائزر واک تھرو گیٹس کا بھی اعلان کیا جو کہ جلد کوہاٹ کے مختلف جگہوں پر نصب کئے جائینگے۔ یاد رہے کہ کوہاٹ پاکستان کا دوسرا شہر ہوگا جہاں یہ گیٹ نصب ہونگے۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کوہاٹ کے سینئر رہنما اور ورکرز نے ملکر اپنی طرف سے بھی 15 لاکھ روپے فنڈ میں جمع کروائے۔

کوہاٹ کی عوام نے جو اعتماد پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں پر انہیں منتخب کرکے کیا ہے۔

انشاءاللہ ہر مرحلے اور ہر مشکل گھڑی میں اس اعتماد پر پورا اترنگے۔ کوہاٹ میں علماء، مفتی حضرات اور اللہ کے برگزیدہ بندوں سے اللہ کے حضور دعاؤں کی التجا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close