لاچی: ایس ایچ او قتل کا مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا، ساتھی فرار

کوہاٹ۔

گذشتہ روز لاچی میں فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایس ایچ نذر عباس کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ دفتا دیا گیا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران ایس ایچ او کے قتل میں مبینہ ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کے مطابق ایس ایچ او نذرعباس اور ان کی ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کے فوراً نعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کیا

آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک مبینہ ملزم عبدالرحمان مارا گیا جبکہ اس ساتھی ملزم نوید زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

دوسری جانب ایس ایچ او نذرعباس کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی جس میں سرکاری افسران اور سیاسی پارٹیوں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لاچی: ایس ایچ او نذر عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

تھانہ لاچی کے ایس ایچ او نذر عباس جمعے کی شام لاچی میں معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران ان پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نذر عباس اور ان کا گن مین جاسم زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایس ایچ او نذرعباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے۔

یاد رہے کہ اس رمضان المبارک کے دورا اس سے قبل بھی دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close