شکردرہ۔ ایم جمیل قریشی کے ٹیسٹ کی کاپی بے باک آواز کو موصول

کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہارنے والے محمد جمیل قریشی کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ بے باک آواز کو موصول ہو گیا۔

مرحوم شدیدی بیماری کی حالت میں 16 مئی کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پہنچایا گیا تھا جہاں ان کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نمونے لیے گئے اور علامات ہونے کے باوجود انہیں ہسپتال میں داخل کرنے کی بجائے گھر بھیج دیا گیا تھا اور بروقت علاج معالجہ نہ ہونے کے باعث وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

ضلعی انتظامیہ نے ایک انکوائری کا اشارہ بھی دیا ہے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر احمد نے ڈپٹی کمشنر کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیسے ایک مریض کو قرنطینہ میں رکھنے کی بجائے گھر بھیجا گیا ہے اور پھر ایس او پیز کے بغیر اس کی تدفین کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بے باک آواز نے ایک خبر دی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریض کی تدفین بغیر ایس او پیز کے کی گئی ہے اور ابھی تک ان کے رہائشی علاقوں شاہ آباد جرونڈہ اور محلہ چکرکوٹ شکردرہ میں کسی قسم کی سپرے نہیں کی گئی۔

بے باک آواز کی خبر کے بعد سیاسی شہرت حاصل کرنے کے لیے بے باک آواز کے خلاف شکردرہ کے بعض سوشل میڈیا پیجز پر پراپیگنڈہ شروع کیا گیا اور ایم جمیل قریشی میں کورونا وائرس کی تصدیق کی خبر کو جھوٹا قرار دیا گیا۔

تاہم بے باک آواز نے مرحوم کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی کاپی وصول کر لی ہے۔

یہ خبریں بھی پڑھیں:

کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرہسپتال سے کورونا وائرس پھیلانے کی ایک اور کہانی

کورونا وائرس پھیلانے کی کہانی، ضلعی انتظامیہ نے انکوائری کا اشارہ دے دیا

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close