درہ آدم خیل میں ٹریفک حادثہ ، پانچ افراد زخمی ہو گئے

کوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے واقعے کی طلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان یاسر خان کے مطابق حادثہ شینی کلے کے قریب سوزوکی پک اپ اور موٹر کار کے مابین پیش تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔

زخمی ہونے والوں میں چار افراد کا تعلق درہ آدم خیل جبکہ ایک بہرام خیل کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔

ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close