جماعت اسلامی نے لاکھوں کا راشن غریبوں تک پہنچا دیا، حکومت دیکھتی رہ گئی

دو ہفتے ہوگئے کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار بند پڑے ہیں اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے اور حکومت ابھی تک مزدورکار اور مالی مشکلات کا شکار طبقے تک راشن پہنچانے کے لیے پلاننگ میں اٹکی ہوئی ہے تو دوسری جانب جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیم الخدمت نے میدان مار لیا ۔

تنظیم نے نہ صرف مختصر وقت میں ضرورت مندوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا بلکہ باقاعدہ تصدیق کے بعد راشن بھی مستحق لوگوں تک پہنچا دیا ہے۔

جماعت اسلام ضلع کوہاٹ کے امیر حاجی عابد خان کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد شمار کے مطابق ابھی تک لاکھوں روپے مالیت کی دوہزار کلو روزمرہ ضرورت کی اشیاء خوردونوش، ہزاروں کی تعداد میں فیس ماسک اور 200 کے قریب سینیٹاٸیزر جماعت اسلامی نے کوہاٹ کی مخلف ویلج کونسل میں دیھاڑی دار مزرود اور مستحقین میں تقسیم کر چکی ہے۔

حاجی عابد خان کے مطابق خدمت اور مالی امداد کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کوہاٹ کے ہر بھوکے فرد تک اشیائے خورد ونوش نہیں پہنچا دیا جاتا

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close