بری خبر.کورونا وائرس کوہاٹ پہنچ گیا، احتیاط کیجئے

کوہاٹ : سابق نیم قبائلی علاقہ درہ آدم خیل میں دو مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے

ہسپتال ذرائع کے مطابق انیس سالہ محمد اسحاق اور چونتیس سالہ محمد طاہر تبلیغ کے سلسلہ میں درہ آدم خیل آئے تھے
دونوں مریضوں کی تشکیل دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اخوروال کے مدرسہ میں ہوئی تھی

    #covid19 اورکزئی. کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ چوبیس مارچ کو دونوں افراد کے گلے سے نمونے لئے گئے تھے
ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں مریضوں کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آئسولیشن سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے
#covid19 کورونا وائرس۔ پاکستان لاک ڈاؤن کی جانب گامزن
مریضوں کے دیگر ساتھیوں کو پہلے ہی قرنطینہ منتقل کیا جا چکا ہے
یاد رہے کہ اس سے قبل ضلع اورکزئی میں بھی ایک مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جوکہ عراق سے اسلام آباد اور پھر لوئر اورکزئی آیا تھا جس کی تصدیق ڈپٹی کمشنر واصل خٹک کر چکے ہیں.

ٹیگز

طاہر رشید

طاہر رشید نوجوان صحافی ہیں جو کہ گذشتہ آٹھ سال سے بے باک آواز کے ساتھ منسلک ہیں اور بطور ایڈیٹر انوسٹی گیشن اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close