اورکزئی۔ سیاحتی مقامات کی سیر پر پابندی، عید کہیں اور گزاریں

عیدالفطر کے موقع پر جن جن لوگوں نے سیر سپاٹے کے لیے اورکزئی جانے کا ارادہ کیا تھا ضلعی انتظامیہ کے حکم نامے نے ان کی خواہشوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اورکزئی کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اس عید کے موقع پر ضلع اورکزئی کے سیاحتی مقامات جانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے کیون کہ صوبائی حکومت کے محکمہ ریلیف نے بھی سیاحتی مقامات کو تا حکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضلعی انتظامیے کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چونکہ ضلع اورکزئی کے سیاحتی مقامات سیاحت کے لیے بند ہونگے اس لیے کوہاٹ، ہنگو۔ کرم اور دیگر علاقوں سے سیاح آنے کی زحمت نہ کریں۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ چونکہ سمانہ، گودرو، سمپاگہ، علی چینہ اور دیگر سیاحتی مقامات سیاحوں کی آمد کورونا وائرس پھیلانے کا سبب بن سکتی ہے اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹیگز

ممتاز بنگش

بے باک آواز کے مدیر اعلیٰ ہیں کوہاٹ سمیت قبائلی اضلاع سے متعدد قومی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close