پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے سے لوگوں کے رش پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا، رشید پراچہ

کوہاٹ ایوان صنعت و تجارت کے سابق صدر رشید پراچہ نے کہا ہے کہ پیر کے دن سے صوبائی حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد بازاروں میں لوگوں کا رش کنٹرول کرنا اور ایس او پیز پر عمل درآمد نا ممکن ہو جائے گا۔

سابق صدر ایوان صنعت و تجارت رشید پراچہ کا بے باک آواز کو بھیجا گیا آڈیو پیغام

انہوں نے کہا اب لوگ عید کی خریداری کے لیے گھروں سے نکلیں گے اس لیے تمام بازاروں اور دکانوں کو کم از کم عید تک چوبیس گھنٹے کھلا رہنے دیا جائے اس طرح لوگوں کے پاس خریداری کے لیے کافی وقت ہوگا اور مخصوص اور کم وقت میں زیادہ لوگوں کا گھروں سے نکلنے کا امکان بھی کم سے کم ہوگا۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں حکومت نے نرمی کرتے ہوئے دکانیں اور دیگر کاروبار ہفتے میں صرف چار دن صبح سے عصر چار بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی ہے جبکہ تاجر شروع سے اوقات کار میں اضافے کا مطالبہ کرتے چلے آ رہے ہیں۔

اس حوالے سے گذشتہ دنوں کوہاٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر احمد نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا تھا کہ دکانوں کا کم دورانیے کے لیے کھلا رکھنے کا مقصد لوگوں کے مابین رابطے کو کم سے کم رکھنا ہے کیوں کہ کورونا وائرس کا خطرہ بدستور علاقے میں موجود ہے اور لوگوں کی زندگی کاروبار سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔

ٹیگز

ممتاز بنگش

بے باک آواز کے مدیر اعلیٰ ہیں کوہاٹ سمیت قبائلی اضلاع سے متعدد قومی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close