کوہاٹ۔ یوم علی اور رمضان کا آخری عشرہ، پولیس کی ناکہ بندیاں قائم

رمضان المبارک کے آخری عشرے اور یوم علی کی سیکورٹی کے حوالے سے کوہاٹ پولیس کی ضلع کے داخلی اور خارج راستوں پر سخت ناکہ بندیاں قائم کردیں۔

جس کے بعد تمام سرکل کے دی ایس پیز نے علاقائی حدود میں قائم ناکہ بندیوں کی نگرانی کی پولیس ترجمان فضل نعیم کے مطابق ناکہ بندیوں پر گاڑیوں اور جامہ تلاشی پر پولیس نے مختلف ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر19.7 کلوگرام چرس اور اسلحہ برامد کرتے ہوئے اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ڈی آئی جی کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ اور ڈی پی او کوہاٹ منصور امان کی ہدایت پر ناکہ بندیوں کے دوران عورتوں, بوڑھوں, بچوں اور مریضوں کی سہولت کا خاص خیال رکھا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔ صوبائی حکومت نے یوم علی کے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی

دوسری جانب صوبائی حکومت کے محکمہ ریلیف نے کورونا وائرس ایمرجنسی کے باعث صوبے بھر میں یوم علی سمیت کسی بھی قسم کے جلوسوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے اور تمام تر مجالس امام بارگاہوں کے اندر سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے منعقد کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

جبکہ وفاقی وزارت داخلہ نے ملک کے مختلف علاقوں میں سرکاری املاک اور اجتماعات پر خودکش حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کیا ہے۔

ٹیگز

ممتاز بنگش

بے باک آواز کے مدیر اعلیٰ ہیں کوہاٹ سمیت قبائلی اضلاع سے متعدد قومی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close