جواد آفریدی کا قتل۔ دوسری شادی کی خواہش نے جاں لے لی

وزیر مملکت سیفران شہریار خان آفریدی کے بھتیجے کی خود کشی کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس نے مبینہ ملزم ڈھونڈ نکالے

پولیس ذرائع کے مطابق جواد آفریدی کو اپنے ہی سسر بابر آفریدی نے اپنی بیٹی اور ڈرائیور کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے

پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مقتول کے سسر بابر آفریدی نے اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر جواد آفریدی کو قتل کروایا ہے ۔

پولیس کے مطابق جواد آفریدی نے دوسری شادی کی خواہش ظاہر کی تھی جو کہ اس کے قتل کی وجہ ثابت ہوئی۔

پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ قتل کو خود کشی کا رنگ دے کر جھوٹے بیانات کے بعد معاملے کو دبانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے جس سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

ٹیگز

ممتاز بنگش

بے باک آواز کے مدیر اعلیٰ ہیں کوہاٹ سمیت قبائلی اضلاع سے متعدد قومی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close