کرک۔ انٹی کرپشن کی کارروائی، جعل سازی کے الزام میں سرکاری اہلکار گرفتار

کرک۔ ایک طرف اگر کورونا کے خلاف حکومت پاکستان بر سر پیکار ہے تو دوسری جانب محکمہ انٹی کرپشن بھی اپنی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

محکمہ انٹی کرپشن کوہاٹ نے ایک کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ ، فراڈ اور جعل سازی کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ہونے والا ملزم ایک ذمہ دار سرکاری ادارے کا ملازم بھی ہے محکمہ انٹی کرپشن کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق لیوی اہلکار امداد خان نے سابق ڈپٹی کمشنر کے جعلی دستخط کرکے سرکارہ اہلکاروں کو جعلی تقرر ناموں کے بدلے لاکھوں روپے وصول کیے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close