کوہاٹ۔ کورونا وائرس کے حوالے سے پولیس کا کنٹرول روم فعال

کوہاٹ۔ بریگیڈ کمانڈر 117بریگیڈ بریگیڈئیر شہزاد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)منصورامان نے ریسکیو15کرونا ہیلپ لائن اور ریجنل کنٹرول روم کا درہ کیا

دورے کے موقع پر پولیس و پاک فوج کے دیگر حکام بھی انکے ہمراہ تھے

دورے کے دوران بریگیڈ کمانڈر نے ریجنل ہیلپ لائن اور کنٹرول روم میں موجود انتظامات اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

ڈی پی او کیپٹن(ر)منصور امان نے ہیلپ لائن کی کارکردگی پر بریفنگ دی اور مزید ترجیحات سے انہیں آگاہ کیا

بریفنگ کے دوران ڈی پی او نے ریجن کی سطح پر رپورٹ ہونیوالی کورونا کی اب تک کے مشتبہ کیسز کی تعداد کے حوالے سے فوجی حکام کو آگاہ کیا

اس موقع پر بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئیر شہزاد اور ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن(ر)منصور امان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ میں اب تک کرونا کا کوئی مثنت کیس نہیں آیا

پاک فوج, ضلعی انتظامیہ اور پولیس تمام وسائل بروئے کار لاکر کورونا سے نمٹنے کیلئے کوشںاں ہیں

سوشل ڈسٹینسنگ کی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا وقت کا تقاضا ہے

شہریوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ گھبرائیں نہ اور اپنے آپ کو گھروں تک محدود کریں تاکہ ہم سب ملکر اس چیلنج کا مقابلہ کریں

کورونا کی روک تھام کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنےکے سلسلے میں میڈیا کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے

ٹیگز

ممتاز بنگش

بے باک آواز کے مدیر اعلیٰ ہیں کوہاٹ سمیت قبائلی اضلاع سے متعدد قومی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close