بلوچستان: ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق، تعداد 73 ہو گئی

ملک بھر میں انسداد پولیو کی مہم 21 ستمبر سے چلائی جا رہی ہے

اسلام آباد

بلوچستان میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس سے پاکستان میں سال 2020 کے دوران پولیو کا شکار بچوں کی تعداد 73 تک پہنچ گئی 

ذرائع کےمطابق بچے کی عمر سات ماہ ہے جس کا تعلق کوئٹہ  کی تحصیل چلتن سے بتایا جاتا ہے

اس سال بلوچستان میں پولیو کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد 23 جبکہ پاکستان میں یہ تعداد 73 ہو گئی ہے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ابھی تک 2020 کے دوران 20 بچے پولیو وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ سال 2018 میں پاکستان پولیو وائرس پر قابو پانے کے قریب پہنچ چکا تھا لیکن اپریل دو ہزار انیس میں پشاور کے علاقہ متنی میں پولیو ویکسینیشن کے خلاف ایک نجی اسکول سے شروع ہونے والے منفی پراپیگنڈے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں والدین بچوں کو پولیو کے وائرس پلانے کے خلاف ہوگئے جس سے سال 2019 میں ایک سو سینتالیس بچے پولیو وائرس شکار ہوئے۔

پاکستان میں انسداد پولیو کی قومی مہم 21 ستمبر کو شروع ہو رہی ہے جس میں ملک بھر میں چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ کوہاٹ کی 33 یونین کونسلوں میں دو لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close