وزیراعلیٰ کے مشیر برائے بلدیات کامران بنگش میں کورونا وائرس کی تصدیق

زیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی وہ گذشتہ روز طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال گئے، جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جوکہ مثبت آیا ہے،

وزیراعلیٰ کے ترجمان فرقان کاکاخیل نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جمعہ کی صبح 6 بجے خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیسٹ کرایا گیا

ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں اپنے ہی گھر میں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے
جبکہ ان کے خاندان کے مزید 11 افراد کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں
ترجمان نے بتایا کہ کورونا ایمرجنسی کے دوران معاون بلدیات بہت زیادہ متحرک رہے اور دو روز پہلے جنوبی اضلاع کے دورے پر تھے
کامران بنگش نے لوگوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط کریں اور اپنے گھروں تک محدود رہیں

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close