کرک میں خواتین کا احساس کفالت پروگرام کے خلاف احتجاج، روڈ بلاک

کرک

احساس کفالت پروگرام(بے نظیر انکم سپورٹ ) میں خواتین کو پیسے دینے میں تاخیری حربوں کے خلاف خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ھوئے احساس کفالت سنٹر کے سامنے روڈ بند کردیا 

کرک شہر کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے سامنے خواتین نے بارہ  دسمبر  کو  احتجاجآ روڈ بند  کیا خواتین کا کہنا۔تھا کہ پچھلے کئی دنوں سے وہ احساس کفالت پروگرام کے پیسے وصولی کے لئے دور دراز علاقوں سے آتی ہیں مگر مختلف بہانے بناکر پیسے نہیں دیے  جاتے جبکہ جن کی سفارش ھوتی  ہے ان کو پہلے فارغ کیا جاتا ہے

کئی غریب خواتین کی سفارش نہیں ھوتی وہ سارا دن انتظار کے بعد خالی ہاتھ لوٹ جاتی ہیں. اور ان کو کہا جاتا ہے کہ پیسے ختم ھو گئے ہیں اور اگلے دن أ جایئں انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ جن کو پیسے دیئے جاتے ہیں ان سے فی کس دو سو سے تین سو روپے بطور رشوت  وصول کیےجاتے  ہیں

اس  حوالے  سے  کرک  کے  اسسٹنٹ  کمشنر  شاہ  جمیل  نے  رابطہ  کرنے  پر  بتایا  کہ  مسلہ  ریٹیلزز  کی  ہڑتال  کی  وجہ  سے  بنا  ہوا  ہے  جوں  ہی  ان  کے  ساتھ  مذاکرات  کامیاب  ہوتے  ہیں  خواتین  کا  مذکورہ  مسلہ  حل  ہو  جاءے  گا

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close