خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی اور عمران خان کے ارادے

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں زیادتی کے بعد بچی کے قتل اور گوجرانوالہ میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعات کا سختی سے نوٹس لے لیا

اس سلسلے میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی جس میں سیاسی اور ملکی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

بے باک آواز ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا نے کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی مروا اور گزشتہ رات موٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھایا۔
وزیراعظم نے ان دونوں واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشروں میں ایسے واقعات انتہائی شرمناک ہیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مجرموں کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک بھی دے دیا۔


داخلہ اور احتساب کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر نے اپنی ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور موٹروے پرپیش آنے والے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا نے وزیراعظم کو تجویز دی کہ اگر پھانسی کا قانون نہیں لایا جا سکتا تو کاسٹریشن کا قانون عمل میں لایا جائے۔

عمران خان نے مجرموں کو سخت سزائیں دلوانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔


وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے موٹروے پر دوران سفر خاتون کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھناؤنی حرکت کرنے والے سیاہ کردار قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے اور حکومتی ادارے متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہریوں کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ موٹروے کیس میں ہر صورت انصاف ہوگا اور متاثرہ خاتون کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو سخت سزا بھگتنا ہوگی۔
ادھر لاہور موٹروے پر دوران ڈکیتی خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اس سلسلے میں 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد جمع کر لئے ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی تک پولیس چین سے نہیں بیٹھے گی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس کی 20 ٹیمیں تفتیش میں مصروف ہیں۔ ٹیموں نے جائے وقوع سے ڈی این اے سمیت دیگر اہم شواہد جمع کر لئے ہیں جبکہ کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرتے ہوئے جیو فینسنگ بھی کرائی گئی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close