شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، دو جوان شہید

شمالی وزیرستان  کے علاقے اسپالگا میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریشن  شروع کردیا ہے۔ شہدا ہونے والوں میں حوالدار تاجبر علی اور سپاہی راشد شامل ہیں

کے بارے میں Web desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!