سینیٹ انتخابات کے آفٹر شاکس، عثمان بزدار اور محمود خان کو ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد:

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے پہلے چیف سیکریٹری پنجاب کی تبدیلی کا بھی امکان ہے، انہوں نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے چند ہفتے بعد پنجاب میں تبدیلی آئے گی، اس کے علاوہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی تبدیلی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری  نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن اور حکومت کے نمبر برابر ہیں،انہوں نے کہا کہچیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں چودھری برادران تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام ایم این ایز سے ملاقاتیں کی ہیں، آج عمران خان کو پتہ چل جائے 16 لوگ کون ہیں تووہ فوری طور پر پارٹی سے نکال دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا الیکشن لازمی اوپن ہونا چاہیے، مریم نواز نے کہا ہمارے ٹکٹ بکے ہیں، صرف حفیظ شیخ کی سیٹ پر پیسے چلے ہیں ، اگر ایسے ہی الیکشن کرانے ہیں تو بہتر ہے کہ ہم بڈنگ کرالیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوئی لحاظ نہیں کریں گے،اسی لیے الیکشن کمیشن سے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پتہ تو چلے کس نے کس کو ووٹ دیا؟

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close