سوات: بارش اور سیلابی ریلوں سے رابطہ پل موت کا کنواں بن گیا

سوات:تحصیل بریکوٹ یونین کونسل کوٹہ میں واحد پل پر شگاف پڑ گیا حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے پل کافی حد تک متاثر ہو چکا یے

پل پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں جو خطرے کا باعث ہے پل انتہائی تنگ ہے لیکن گاڑیوں کی آمد رفت زیادہ ہے حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے پل کی بنیادوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں جو کسی بھی وقت ناخشگوار واقعے کا سبب بن سکتی ہیں

حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے کئی پل مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں (فوٹؤ: شہزاد نوید)

تصاویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ پل کی بنیادوں پر گندگی اور کچرا جمع ہونے سے برساتی نالہ بھر گیا ہے علاقہ عمائدین کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کو آگاہ کرنے کے باوجود مسئلے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اگر پل کو جلد از جلد ہنگامی بنیادوں پر تعمیر نہیں کیا گیا تو پل کی خستہ حالی کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

ٹیگز

شہزاد نوید

شہزاد نوید نوجوان صحافی ہیں جوکہ ملاکنڈ ڈویژن سے بے باک آواز کے ساتھ منسلک ہیں

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close