شوکت یوسفزئی کے قافلے میں شریک گاڑی گہری کھائی میں جا گری

پشاور

خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی کے قافلے کی گاڑی بہرام درہ سے آمنی آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوکر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے میں ایک شخص فضل الرحمان ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے میں ایک شخص نیک عمل شدید زخمی ہوئے زخمی شخص کو آمنی ہسپتال لایا گیا جسے بعد ازاں سوات منتقل کر دیا گیا۔

حادثے میں صوبائی وزیر محفوظ رہے۔صوبائی وزیر کے قافلے میں پی ٹی آئی شانگلہ کی تمام لیڈرشپ موجود تھی اورسدیدالرحمان، وقار احمد خان،عبدالمولا اور سید الابرار صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔

یاد رہے سڑک گزشتہ کئی سالوں سے زیر تعمیر ہو نے کی وجہ سے انتہائی خراب ہے۔مالم جبہ ٹو چاگم روڈ کا ٹھیکہ 2009 میں دیا گیا تھا۔تاہم روڈ مکمل نہیں کیا گیا ہے جس سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close