پنجاب میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی اراضی ہتھیانے کی کوشش ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان۔
محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی پنجاب میں کڑوروں روپے مالیت کی جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ عدالت نے محکمہ کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے فیری ڈویژن کی بھکر ضلع کی حدود میں دریا خان میں پانچ کنال کی اراضی پر قائم ڈاک بنگلہ کے ملحقہ زمیندار نے مذکورہ اراضی کو اپنی ملکیت میں دینے کا دعویٰ کردیا۔

سینیئر سول جج بھکر شاہد حسین کی عدالت میں حکومت خیبر پختونخوا کی دس کڑور مالیت کے ڈاک بنگلہ کے تحفظ کے لیئے سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو اعجاز انصاری کی خصوصی دلچسپی پر ڈسٹرکٹ لاء آفیسر ڈیرہ سردار فرحاج سکندر یار بلوچ نے کیس کا بھرپور دفاع کیا۔ اور موقف پیش کیا کہ مزکورہ ڈاک بنگلہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے فیری ڈویژن کے زیر استعمال اور ملکیت ہے جس پر ملحقہ زمیندار کادعوی غلط ہے۔

عدالت میں ڈسٹرکٹ اٹارنی بھکر ناصر محمود نے بھی خیبر پختونخوا حکومت کے موقف کی تائید کی۔ گزشتہ روز ایکسین سی اینڈ ڈبلیو شاہد خان اور فریقین کی موجودگی میں عدالت سینیر سول جج بھکر نے مذکورہ اراضی کو خیبر پختونخوا حکومت کی مالیت تسلیم کرتے ہوئے دعویٰ کنندہ زمیندار کے دعوی کو غلط قرار دیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان نے اس کامیابی پر محکمہ اور ڈسٹرکٹ لاء آفیسر فرحاج سکندر یار بلوچ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا

تعارف: Web desk

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

نوشہرہ: ٹیوب ویل بھرتی پر تنازعہ، ایک ہی خاندان کے سات افراد قتل

نوشہرہ شیخی (اضاخیل)ٹیوب ویل بھرتی تنازعہ پر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم سات ...

error: Content is protected !!