ملک بھر میں کورونا کی نئی لہر۔ 6 مریض انتقال کر گئے

اسلام آباد

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 526 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا کے 6 مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی اے سی) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 526 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اس طرح ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد3 لاکھ ایک ہزار481 ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایکٹو کیسز 5 ہزار673 رہ گئے،ملک بھر میں صحت یاب مریضوں کی تعداد2 لاکھ 89 ہزار429 ہو گئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید6 اموات ہوئیں جس سے ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد6379 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 880 ہو گئی ،دوسرے نمبر پنجاب میں 97 ہزار679 مریض رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار942 ،بلوچستان میں تعداد13 ہزار483 ہو گئی ،اسلام آباد15 ہزار901 ،آزاد جموں و کشمیر2400 ، گلگت میں 3196 مریض رپورٹ ہوئے۔ملک بھر کے ہسپتالوں میں 96 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ،ہسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد1912 ہے۔

تعارف: Web desk

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

نوشہرہ: ٹیوب ویل بھرتی پر تنازعہ، ایک ہی خاندان کے سات افراد قتل

نوشہرہ شیخی (اضاخیل)ٹیوب ویل بھرتی تنازعہ پر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم سات ...

error: Content is protected !!