نوشہرہ: ٹیوب ویل بھرتی پر تنازعہ، ایک ہی خاندان کے سات افراد قتل

نوشہرہ
شیخی (اضاخیل)ٹیوب ویل بھرتی تنازعہ پر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم سات افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے  پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں مل

اضاخیل پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چچا زاد بھائیوں کے مابین رونما ہوا ہے اور وجہ تنازعہ ٹیوب ویل بھرتی بتائی جا رہی ہے۔

مقتولین میں مثل خان،ضابط ولد زاہد،بختیار،طاہرپسران مثل،زاہد ،مسماة رمیست دختر انورعلی اور مسماة سجیلہ دختر بختیار جبکہ زخمیوں میں انور علی اور سید انور پسران مثل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک ریاض کو بیٹے سمیت قتل کر دیا گیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

وقوعہ کے فوراً بعد ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کیس کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

ڈی پی او نوشہرہ پولیس ڈاکٹر اقبال کے مطابق ڈی ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کا ہدف سونپ دیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے تاہم ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close