موٹروے زیادتی کیس، ملزم کا ڈی این اے میچ، ملزم کون ہے؟؟؟

ملزم نے 2013ء میں ڈکیتی کے دوران ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزموں نے ڈرا دھمکا کر مدعی سے صلح کر لی۔
ذرائع کے مطابق موٹروےزیادتی کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث مرکزی ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔مبینہ مرکزی ملزم عابد بہاولنگر کے علاقے فورٹ عباس کا رہائشی ہے۔2013 ء میں ڈکیتی کے دوران ماں بیٹی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث تھا۔ملزم نے اپنے 4 ساتھیوں کے ہمراہ یہ واردات کی تھی۔۔6 ماہ تک کیس زیر سماعترہنے کے بعد ملزموں نے ڈرا دھمکا کر مدعی سے صلح کر لی تھی۔

بدنامی کے ڈر سے متاثرہ خاندان بھی وہ علاقہ چھوڑ گئے تھے۔اہل علاقہ کے دباؤ پر ملزم عابد اور اس کی فیملی نے علاقہ چھوڑ دیا تھا۔مبینہ ملزم عابد اور اس کا خاندان 5 سال قبل فورٹ عباس سے چھانگا مانگا منتقل ہو گیا تھا۔بتایا گیا ملزم کا خاندان جرائم میں ملوث ہے کیونکہ وہ اپنی بہن کو بھی قتل کر چکے ہیں۔


ملزم ایک بیٹی کا باپ ہے،جب کہ اس نے پسند کی شادی کی تھی۔دوسری جانب موٹروے زیادتی کیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کردی گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس میں ایک ملزم کی شناخت ہوگئی ہے،ملزم عابد ملہی فورٹ عباس کا رہائشی ہے، ملزم کی شناخت ڈی این اے میچ ہونے کی بنا پر ممکن ہوئی، خاتون کے لباس سے ڈی این اے میچ ہونے والے ملزم کا پہلے بھی کریمنل رکارڈ ہے جہاں ملزم کا ڈی این اے 2013ء کے ڈیٹا بیس سے میچ ہوتا، تاہم عابد ملہی کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا اس مقصد کیلئے سی ٹی ڈی کی طرف سے کارروائی کی جارہی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close