قوم پرست و لکھاری مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر ساتھ ساتھ

کوہاٹ (اعجاز اورکزئی)مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں قانون قدرت اور اقوام متحدہ کے مطابق تمام اقوام کو مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کا حق ہوتا ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑھتا ہے کہ مملکت خداداد میں عوام سے ان کا قانونی اور بنیادی حق چھیناجاتا ہے جبکہ کے پاکستان کے دولخت ہونے کا سبب بھی مادری زبان کی اہمیت سے انکار تھا

ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کی ضلعی صدر جاوید خٹک، سابق ضلعی صدر کرک اور پروفیسر وزیرشادان نے مادری زبان کے عالمی دن کے حوالے سے کوہاٹ پریس کلب میں کیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے بھی علاقائی زبانوں میں تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا تھا کیونکہ مادری زبان میں تعلیم حاصل سے ہی قومی ترقی کرتی ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ہم پر 74سالوں سے اغیاروں کی زبانی مسلط کر دی گئیں ہیں جس کی وجہ سے ہم ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب گامزن ہے جو کہ انتہائی نقصان دہ ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ بعض یورپی ممالک میں تین جبکہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں اکیس علاقائی زبانوں میں تعلیم حاصل کی جا رہی ہے علاقائی زبانوں کے رائج ہونے سے ملک ٹوٹتے نہیں بلکہ مضبوط ہوتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں مادری زبانوں کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے نصاب کا حصہ بنایامگر افسوس کہ موجودہ حکومت نے پھر سے مادری زبان کا استحصال کرتے ہوئے ہم پر پرائی زبان مسلط کر دی جو قومیں اپنی زبان بھول جاتی ہیں وہ اپنی ثقافت اور شناخت سے دور چلی جاتی ہے

انہوں نے موجودہ قومی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستانی عوام کو انکی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کا حق دیتے ہوئے تمام علاقائی زبانوں کو نصاب کا حصہ بنایا جائے-

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close