پی ٹی آئی کارکنوں کا مریم اورنگزیب پر لاتوں سے حملہ، شیخ رشید غصے ہوگئے

اسلام آباد

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے رویے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی شکایت کرنے آیا تو وہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال دیگر پارٹی قائدین کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین جمع ہو گئے اور انہوں نے حکومت کے حق اور اپوزیشن کی مخالفت میں نعرے بازی شروع کر دی۔

اپوزیشن جماعت کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے بعد جب لیگی رہنما واپس جانے لگے تو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کو لات ماری جس کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔

اس واقعے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان دھکم پیل بھی شروع ہوئی اور لیگی رہنما دوبارہ ایک اونچی جگہ پر جمع ہو گئے اور نعرے بازی شروع کر دی۔

احسن اقبال اور مرتضیٰ جاوید عباسی حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے کہ اس دوران ایک جوتا اچھالا گیا جو مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے سر پر لگا۔

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک کا گریبان بھی پکڑا۔

  latest urdu news

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close