مردان: گھر کے اندر آگ لگنے کا واقعہ سنسنی خیز موڑ پر

گھر کے اندر آگ لگنے کے واقعے میں خاتون اور ایک بچی چل بسی تھی، پولیس ملزم تک پہنچ گئی

مردان

تھانہ ہوتی پولیس نے گھر کے اندر آ گ لگنے میں معصوم بچی سمیت خاتون کی قتل کیس کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا، مقتولین کو آگ لگا کر قتل کیا گیا تھا۔گرفتار ملزم نے دوران تفتیش تمام راز اگل دئیے۔

گزشتہ دنوں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ معیار روڈ پر پٹرول پمپ کے قریب گھر میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ لگ گئی ہے جسمیں تین سالہ بچی سمیت خاتون کمرے کے اندر جھلس کر جان بحق ہوئی ہے پولیس مو قع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کئے۔ جس پر ڈی ایس پی سٹی انعام جان خان کی نگرانی میں تھانہ سٹی ۔تھانہ ہوتی کے ایس ایچ اوز پر مشتمل ٹیم نے شک کی بنا ء پر خاتون کو کرایہ پر مکان لینے والا محمد عرفان ولد محمد اقبال سکنہ سنٹر کالونی بغدادہ کو گرفتار کرلیا اور تفتیش کے دوران تمام راز اگل دئیے۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد عرفان کا خاتون کے ساتھ تعلقات تھے اور شادی کی عرض سے یہاں کرایہ کی مکان میں ایک سال سے رہائش پزیر کی تھے اور وقوعہ کے روز ملزم محمد عرفان اور خاتون کے ساتھ شادی کے معاملہ پر زبانی تکرار ہوئی۔پولیسکا کہنا ہے کہ ملزم پہلے سے شادی شدہ ہے اور خاتون سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے پٹرول سے کمرے میں آگ لگائی تھی جس سے بچی سمیت خاتون جھلس کر جان بحق ہوئی۔ پولیس نے مقتولہ خاتون کے والد جاوید خان کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف دوہرے قتل کیس کا مقدمہ درج کیا۔

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close