لاہور موٹروے واقعہ اور سیاستدانوں کا غم و غصہ

اسلام آباد

لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر سیاستدان، صحافی، کھلاڑی اور سماجی کارکن ٹوئٹر پر دل کا بھڑاس نکالنے لگے۔

مریم نواز شریف نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ موٹروے پر اجتماعی زیادتی و بے حرمتی کے واقعہ کا سن کر دل دہل گیا ہے۔ اس وحشیانہ کاروائی میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچا کر نشان عبرت بنانا لازم ہے۔ یہ معمولی واقعہ نہیں ہے۔ یاد رکھیں، ظلم اور معاشرتی اقدار میں پستی کا مقابلہ کرنا بحثیت قوم ہم سب کی ذمہ داری ہے

یہ بھی پڑھیں: خاتون اجتماعی زیادتی اور عمران خان کے ارادے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے بھی واقعے پر شدید تنقید کی اور اپنی ٹوئٹ میں سارے مردوں کو لتاڑ دیا

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے اس بیان پر شیرین مزاری نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ذمہ دار افسر کی جانب سے اس قسم کے بیان کا آنا قابل قبول نہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک خاتون کو رات گئے موٹر وے پر نکلنے کی کیا ضرورت تھی یا وہ موٹر وے کی بجائے جی ٹی روڈ کو استعمال کرتیں

یاد رہے کہ گذشتہ رات کو ایک خاتون اپنے دوبچوں کے ساتھ سفر پر تھیں کہ لاہور موٹر وے پر ان کی گاڑی میں پٹرول ختم ہو گیا کہ اس دوران دو نامعلوم افراد انہیں اس کے بچوں سمیت قریب ویرانے میں لے گئے اور اسے لوٹنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔

ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان تک پہنچ گئی ہے اور اب تک پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا ہے کہ ملزمان کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے۔

Urdu News Punjab Police

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close