کوہاٹ۔ بجلی چوروں کے خلاف پیسکو حکام کا آپریشن جاری

کوہاٹ۔

پیسکو حکام نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

پیسکو ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو پیسکو عبدالجبار خان ای سی خیبر سرکل جاوید اقبال کی خصوصی ہدایت پر ایکسیئن پیسکو رورل الطاف حسین کی نگرانی میں ایس ڈی او پیسکو سب ڈویژن اربن ٹو محمد فاروق بمعہ لائن سپرنٹینڈنٹ فرمان الدین خٹک اور ٹیم کے ہمراہ کوہاٹ کے علاقہ تپی میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی۔

کاروائی کے دوران درجنوں کنڈے ہٹائے گئے اور بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اس دوران بجلی کے ٹمپر میٹر بھی اتارے گئے۔

سب ڈویژن اربن ٹو میں کئی روز سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے

اس موقع پر ایکسیئن پیسکو رورل الطاف حسین نے کہا کہ کسی کو بھی بجلی چوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ رضاکارانہ طور پر بجلی چوری سے اجتناب کریں اور بجلی کی بچت کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر لائن سپرنٹینڈنٹ فرمان الدین نے کہا کہ حکام بالا کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close