حکومت کو عوامی مسائل حل کرنے پر مجبور کریں گے ۔عتیق الرحمان

جماعت اسلامی پشاور کے تحت پشاور میں عوامی مسائل کے حل کیلئے تحر یک بحالی پشاور کا آٹھواں احتجاجی پروگرام آج پی کے 69شمالی کے تحت دلہ زاک روڈ فتوعبد الرحمیہ چوک میں ہوا

احتجاجی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پشاور کے امیر عتیق الرحمن نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل تک بحالی پشاور کی تحریک جاری رہے گی ۔

پشاور کے دیہاتی علاقو ں میں روزانہ 12تا15گھنٹے لوڈشیڈنگ سے روزمرہ کے کام شدید متاثر ہو رہے ہیں خالانکہ ابھی گرمی کا آغاز نہیں ہوا ہے اور لوڈشیڈنگ کے یہ حالات ہیں ۔ تو شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی صورتحال کے انداز ے سے عوام ابھی سے ذہنی کو فت کاشکار ہے ۔

دلہ زاک روڈکے ملحقہ چند دیہات کے علاوہ عوام کو ایندھن گیس کی سہولت نہ ملنا انتہائی زیادتی ہے ۔

خیبرپختونخواہ میں گیس کے بڑے ذخائر ہونے کے باوجود پشاور کے بڑے دیہاتوں کو سہولت سے محروم رکھنا قانون وآئین کی خلاف ورزی ہے

پینے کے صاف پانی کا گھروں تک پہنچانے کا کوئی انتظام سرکارنے دلہ ذاک روڈ کے ملحقہ دیہات کو نہیں دیاہے ۔

ان دیہاتو ں میں عوام اپنی مدد آپ کے تحت پانی کا پمپ لگاتے ہیں ۔ جوکہ زیادہ گہرائی میں نہ ہونے کی وجہ سے پانی ناقص ہوتا ہے ۔

ناقص پانی کے استعمال سے دلہ ذاک روڈ دیہات کی آبادی مختلف بیماریوں کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت نے 1000دن گزرانے کے باوجود عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ہے ۔

حکومت پشاور میں ناکام ہوچکی ہے ۔ تحریک بحالی پشاور 44لاکھ آبادی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے انہیں منظم کرکے مسائل کے حل کو یقینی بنائے گی ۔

کے بارے میں Web desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!