پاڑا چنار میں پچاس جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

پاراچنار 50 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی
امام خمینی ٹرسٹ کے تعاون سے ہونے والی اجتماعی شادی کی تقریب میں امام خمینی ٹرسٹ کے وائس چئیرمین علامہ سید انتصار مہدی نقوی بھی شریک ہوئے ,
پاراچنار مرکزی عیدگاہ میں منعقدہ تقریب میں کمانڈر 73 بریگیڈ بریگیڈئیر نجف عباس سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ اور علما کرام نے شرکت کی اس موقع پر ٹرسٹ کے سیکرٹری نے ٹرسٹ کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی

امام خمینی ٹرسٹ کے وائس چیرمین علامہ سید انتصار مہدی نقوی نے کہا کہ اس وقت غریب والدین ے سامنے بچیوں کی شادی سب سے بڑا مسلہ ہے اور ایسے موقع پر ہر صاحب ثروت اور مخیر خضرات کو چاہئے کہ وہ سامنے آئیں
پاراچنار کے مرکزی پیش امام علامہ آرمان علی نے علامہ سید افتخار حسین نقوی اور امام.خمینی ٹرسٹ کے آراکین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاراچنار کے غریب و مستحق گھرانوں کیلئے شادی کا بندوبست کیا
رپورٹ: حیات پاسدار

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close