چینی اور گندم بحران، فواد چوہدری نے حکومت کی ناکامی سے پردہ ہٹا دیا

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہےکہ گندم اور چینی کے بحران کی اصل وجہ حکومت کی اپنی غلطیاں بھی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام ‘کیپیٹل ٹاک’ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  وفاقی ادارہ شماریات نے حکومت کو غلط اعدادوشمار دےکرکہاکہ گندم اور چینی کی پیداوار ہماری ضرورت سے زیادہ ہے لہٰذا اسے برآمد کر دیا جائے۔

فواد چوہدری کے مطابق حکومت نے برآمد تو کر دی لیکن اب ہمیں گندم اور چینی کی قلت کا سامنا ہے، ڈیٹاکی غلطی کی وجہ سےگندم اورچینی کی برآمدات کافیصلہ کیاگیا۔

 انہوں نےکہاکہ گندم اور چینی کے بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے، عمران خان سے زیادہ مہنگائی پرکسی کوتشویش نہیں ہے۔

کے بارے میں Web desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!