پشاور کے باسی کچھ دن بی آر ٹی کے بغیر گزارہ کریں، سروس عارضی طور پر معطل

پشاور: بی آر ٹی بسوں میں آگ لگنے کے پے درپے واقعات کے بعد بس سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

بی آر ٹی منصوبے کے آغاز کو ایک ماہ کا عرصہ ہی گزرا ہے لیکن نئی نویلی بسوں میں آگ لگنے کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

بدھ کے روز بھی حیات آباد فیڈر روٹس پر چلنے والی بی آرٹی بس میں آگ  لگ گئی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ سراء گل پاںڑہ قتل کیس کا اہم ملزم گرفتار

بی آر ٹی ترجمان نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا ہے کہ  بی آر ٹی بس سے شہریوں کو باحفاظت نکال لیا گیا جب کہ بس میں موجود آگ بجھانے والے آلے کی مدد سے آگ بروقت بجھائی گئی۔

ترجمان کے مطابق تمام بسوں کا از سرنو جائزہ لینے تک بس سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم تمام بسوں کا معائنہ کرے گی۔

خیال رہے کہ بی آر ٹی بسوں میں آتشزدگی کا یہ تیسرا واقعہ ہے، 3 بسوں میں آتشزدگی جب کہ 2 بسیں خراب ہوئی ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر 5 بسیں اِس وقت متاثر ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close