دبئی۔ 2 ہزار حاملہ خواتین وطن واپسی کی منتظر

دبئی میں مقیم پانچ ہزار حاملہ خواتین واپسی کی منتظر ہیں جنہوں نے وطن واپسی کے لیے رجسٹریشن بھی کرا لی ہے۔

پاکستانی قونصل خانے کے مطابق ابھی 63 ہزار پاکستانی وطن واپسی کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا چکے ہیں جن میں 2 ہزار بیمار افراد بھی شامل ہیں

قونصل خانے کا کہنا ہے کہ اب تک 6 ہزار سے زائد افراد خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستان پہنچ چکے ہیں جن میں متعدد افراد ایسے بھی ہیں جن کو مستحق ہونے کی بنیاد پر مفت ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔

جیوز نیوز کے مطابق پاکستانی متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ سے خصوصی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا اور عیدالفطر کے بعد ریگولر پروازیں چلانے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی سفارتی حکام کے مطابق وطن واپسی کے منتظر افراد میں 23 ہزار ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کو کورونا وائرس کے بعد نوکریوں سے برخاست کیا گیا ہے جبکہ 17 ہزار سیاحت کے لیے اور زیادہ تر افراد نوکریوں کی تلاش میں دبئی آئے تھے۔

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close