شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی سرگرمیاں خیبر میں بھی جاری

کل پرسوں قبیلہ شلوبر میں شاہد آفریدی ویلفیئر فاونڈیشن کی طرف سے 250 سے زیادہ غریب ، یتیم اور بیواوں کے خاندانوں میں ان کے گھر پر جاکر فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا

اس موقع پر مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی کے بھائی اور شاہد افریدی ویلفیئر فاونڈیشن کے ڈاریکٹر اقبال آفریدی اور ان کے قریبی رشتہ دار عبداللہ، نعمان اور سمیع خان بھی موجود تھے ۔

سراج الدین مدرسہ سے لے کر آرجلی ندے چوک تک جاکر خود اپنے ہاتھوں سے فوڈ پیکیج تقسیم کیا گیا اور یہ سلسلہ ضلع کوہاٹ سے شروع ہوکر لنڈیکوتل میں کرکٹر شاہین شاہ آفریدی ہاوس اور باڑہ میں خیبر یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباقی آفریدی کے زیرانتظام جاری رہے گا۰


پیکج تقسیم کرتے وقت میرٹ و قبائلی روایات کا خاص خیال رکھتے ہوئے حقداروں کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچایا جا رہا ہے۔

فوڈ پیکج میں آٹا چینی اور دیگر ضرورت کا سامان موجود تھا۔

شاہد آفریدی کے بھائی اقبال آفریدی کے مطابق فوڈ پیکج کی تقسیم مختلف اقوام میں جاری رہے گا اور عنقریب 15 سو لے کر سے 2 ہزار تک فوڈ پیکج ضلع خیبر کے دور دراز پہاڑی علاقہ تیراہ میدان میں بھی تقسیم کیا جائیگا۰ ۰

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close