گجرات۔ پندرہ سالہ لڑکا اعتکاف کے دوران جنسی زیادتی کا شکار

پنجاب کے علاقہ گجرات میں ملزم نے اعتکاف کے دوران پندرہ سالہ لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم ارتکاب جرم کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عادل حسین جوکہ نویں جماعت کا طالبعلم بھی ہے اپنے محلے کی مسجد میں اعتکاف میں بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران زیادتی کا شکار ہو گیا۔

لڑکے کے والد نے مقامی تھانے میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ جب اپنے بیٹے کو کھانا دینے گیا تو دیکھا کہ تبریز نامی شخص اس کے بیٹے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔

پولیس نے لڑکے کے والد کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

واقعے کی ایف آئی آر کا عکس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں سال 2019ء کے دوران بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے تین ہزار آٹھ سو اکیاسی اور بچوں کے جنسی استحصال کے ایک ہزار تین سو انسٹھ کیس مختلف تھانوں میں درج ہو چکے ہیں جن میں سے اکتالیس کیس صرف علاقہ گجرات سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close