کوہاٹ میں کورونا وائرس کے حوالے سے کریک ڈاون کا آغاز کر دیا گیا

کوہاٹ میں انسداد کورونا اقدامات کے حوالے سے پولیس و ضلعی انتظامیہ اور عسکری حکام نے مشترکہ کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے.

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ سہیل خالد، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن(ر) عبدالرحمن اور عسکری حکام نے مرکزی بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ عام حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا.

پولیس و ضلعی انتظامیہ کے حکام نے اس موقع پر دکانداروں، گاہکوں اور شہریوں میں فیس ماسک تقسیم کئے. انہوں نے عوام الناس سے اپیل کہ کہ وہ اپنی اور دوسروں کی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے انسداد کورونا اقدامات اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ عام احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرتے ہوئے ماسک کا استعمال اپنی عادت بنائیں.

ایک دوسرے سے چھ فٹ کا فاصلہ برقرار رکھیں، غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں، پبلک مقامات اور رش والی جگہوں پر جانے اور ٹھہرنے سے اجتناب کریں اور وباء کے ان دنوں میں تکلیف اور پریشانیوں سے بچنے کیلئے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور ضرورت کے تحت گھر وں سے نکلتے وقت حفاظتی ماسک ضرور استعمال کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں.

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

کے بارے میں Web desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!