گیلانی کی جیت، وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے

سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم  نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارٹی اور وزیراعظم عمران خان  نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن کے نتائج اور پاکستان پیپلز پارٹی

ان کا کہنا تھاکہ متفقہ فیصلہ سے  واضح ہوجائے گا کون کہاں کھڑا ہے؟ آج کا دن جمہوریت کیلئے افسوس کا مقام ہے جو جمہوریت کے علمبردار تھے انہوں نے جمہوری قدروں کو روندا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم کا حوصلہ ہے ارکان کی باتیں سنتے ہیں، اگر ارکان ناراض تھے تو کھل کر چلے جاتے۔

خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں اپوزیشن امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی عمران خان پر عدم اعتماد کی باتیں ہو رہی ہیں جس سے اپوزیشن یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے ہی نمائندوں کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں

حکومت کی جانب سے دوبارہ ووٹنگ کرائی گئی تاہم دوبارہ ووٹنگ میں بھی یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔

قومی اسمبلی کے ریٹرننگ افسر کے مطابق 340 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے یوسف رضا گیلانی نے 169 ووٹ حاصل کیے جبکہ حفیظ شیخ نے 164 ووٹ حاصل کیے یوں یوسف رضا گیلانی حفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close