ضلعی انتظامیہ بلاول کے جلسے کی اجازت نہیں دے رہی، روبینہ خالد

کوہاٹ پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات روبینہ خالد نے جمعے کے روز کوہاٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ملک پر دھونس دھاندلی کے ذریعے نالائقوں اور نااہلوں کو مسلط کیا گیا ہے
حکومت کے پاس بے روزگاری ختم کرنے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کوئی پروگرام نہیں ہے۔
تمام اداروں کے پاس بی آر ٹی میں بے قاعدگیوں کے ثبوت موجود ہیں لیکن کوئی بھی ادارہ یا حکومت کرپشن کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔

اس موقع پر ڈویژنل نادر خان خٹک ایڈووکیٹ، ضلعی صدر عبدالرؤف ایڈووکیٹ ، امان بنگش ایڈووکیٹ عبدالمنان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی میں عہدے دار اور کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی میں میں حاجی شمیم آفریدی اور امجد آفریدی کی شمولیت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک سمندر ہے اور دریا ندیاں اور نالے سمندر میں گرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عظیم باغ کی شمولیت سے جنوبی اضلاع میں پاکستان پیپلز پارٹی کو تقویت ملے گی
تاہم ملک عباس آفریدی کی ن لیگ اور امجد آفریدی کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ان کا گھر کا اور ذاتی معاملہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ان معاملات میں الجھنا نہیں چاہتی۔

اس موقع پر ضلعی صدر عبدالرؤف ایڈووکیٹ نے بتایا کہ انتظامیہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی لیکن انتظامیہ ان کے ساتھ تعاون کرے گی۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹوزرداری 27 فروری کو بابری بانڈہ فٹبال گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے جس میں سینیٹر شمیم آفریدی اور ان کے بیٹے امجد آفریدی پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

کے بارے میں Web desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!