شاہد آفریدی ٹانک میں لائبریری تعمیر کریں گے

ٹانک۔
کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی نے ٹانک میں لائبریری کی تعمیر کا افتتاح کر دیا۔
ٹانک کی اکلوتی لائبریری انتہائی زبوں حالی کا شکار تھی جس کے باعث کتب بینی مکمل طور پر ختم ہو چکی تھی۔

پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر گندگی اور کھنڈر میں تبدیل ہوتی ٹی ایم اے آفس میں قائم ٹانک لائبریری کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر شاہد آفریدی نے ٹانک لائبریری کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جس کے افتتاح کے لیے شاہد آفریدی خود ٹانک تشریف لائے۔
شاہد آفریدی کے ساتھ ڈی سی ٹانک کبیر خان آفریدی بھی موجود تھے۔
تاہم ٹی ایم اے حکام کا مؤقف سامنے نہیں آیا کہ تحصیل انتظامیہ کی جانب سے لائبریری کی تعمیر و مرمت پر کتنی رقم خرچ ہوگی۔

یاد رہے اس سے قبل بھی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی خیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں کوہاٹ میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک خیراتی ہسپتال قائم کیا گیا ہے جس میں نادار اور مستحق لوگوں کو علاج معالجے کی سہولت مفت فراہم کی جاتی ہے۔

کورونا وباء کے دوران بھی شاہد خان آفریدی نے فاؤنڈیشن کی جانب سے لوگوں میں خوردونوش کی اشیاء تقیسم کی تھیں اور اس مقصد کے لیے فاؤنڈیشن کی جانب سے DonateKarona# کے ہیش ٹیگ سے چندے کے لیے بھرپور مہم چلائی گئی تھی۔

ShahidAfridi# @SAfridiOfficial @SAFoundatioN

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close