سوات: سیلابی ریلوں سے 8 رابطہ پل تباہ، متعدد افراد پھنس گئے

سیلابی ریلوں سے سوات میں 8 رابطہ پل تباہ, 13 افراد دریائے سوات میں پھنس گئے, متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے زمینی رابطہ منقطع

سوات کے سیاحتی علاقے مدین بشیگرام بیلہ گاؤں کی ندی میں طغیانی آگئی مدین اور بیلہ گاؤں کو ملانے والے تین رابطہ پل بہہ گئے بشیگرام اور بیلہ گاؤں کے اس پاس گھروں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔


مجموعی طورپر مدین اور بحرین 8 رابطہ پل سیلابی ریلوں میں بہہ چکے ہیں تحصیل بحرین مدین جرو کے مقام پر دریائےسوات میں سیلابی ریلے سے 13 افراد پھنس گئے تھے جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں دو گھنٹے گزرنے کے باوجود نہیں پہنچیں اور مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کردیں اور جبکہ کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد 13 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

ٹیگز

شہزاد نوید

شہزاد نوید نوجوان صحافی ہیں جوکہ ملاکنڈ ڈویژن سے بے باک آواز کے ساتھ منسلک ہیں

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close