دریائے سوات میں لکڑیاں پکڑتے ہوئے دو افراد ڈوب گئے

وزیراعلیٰ کی آبائی گاؤں میں سیلابی ریلے میں لکڑیاں پکڑتے ہوئے دریائے دو افراد دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کی آبائی تحصیل مٹہ کے علاقے راحت کوٹ میں 55 سالہ فضل واحد دریا میں لکڑیاں پکڑ رہا تھا کہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس کی لاش کی تلاش جاری ہے کالا کوٹ بانڈہ میں 22 سالہ اعجاز بھی لکڑیاں پکڑتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش مقامی لوگوں نے نکال لی

ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے جس کے تحت دریائے سوات کے کناروں پر گھومنے اور لکڑیاں پکڑنے پر پابندی عائد ہے

ٹیگز

شہزاد نوید

شہزاد نوید نوجوان صحافی ہیں جوکہ ملاکنڈ ڈویژن سے بے باک آواز کے ساتھ منسلک ہیں

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close