بالائی مالاکنڈ طغیانی، وادی پشاور کو الرٹ جاری

فلڈ الرٹ
سوات سمیت بالائی مالاکنڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔متعدد مقامات پر رابطہ سڑکیں ٹوٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

فلڈ وارننگ سنٹر نے پہلے سے ہی شدید بارشوں کی پیشن گوئی کی تھی۔ تاہم اب مینگورہ سے تعلق رکھنے والے با خبر افراد کا کہنا ہے کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ 2009 کی طرح بالائی مالاکنڈ کی یہ طغیانی چارسدہ، مردان، پشاور، صوابی اور نوشہرہ میں درمیانی درجہ یا بلند درجہ کی سیلابی ریلے کا باعث بنے۔ یہی وجہ ہے کہ پشاور وادی میں شامل اضلاع کے باشندوں کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئیے تیار رہنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ اس وقت جب ہم یہ خبر فائیل کر رہے ہیں قومی ذرائع ابلاغ پر کراچی میں جاری بارشوں اور اس کے نتیجہ میں نکاسی اب پر بحث تاحال جاری ہے۔

کے بارے میں Web desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!