احمد نورانی نے معافی مانگ لی؟

(بےباک اینٹی فیک ٹیم)
گزشتہ کئی دنوں سے فیکٹ فوکس نامی ویب سائیٹ پر صحافی احمد نورانی کی سابق جنرل عاصم باجوہ کے اثاثوں کے حوالہ سے خبر گردش کر رہی ہے۔ اس پر معروف صحافی کامران خان کی جانب سے یکایک ایک ٹوئیٹ نمودار ہوئی کہ احمد نورانی نے اپنی خبر پر معافی مانگ لی۔ اس ٹوئیٹ کو کئی بار ری ٹوئیٹ بھی کیا گیا ہے۔ لیکن بے باک ٹیم نے اس ٹوئیٹ کی تحقیق کی تو معلوم ہوا خود کامران خان کا یہ اکاؤنٹ جعلی ہے اور ابھی تک احمد نورانی اپنی خبر پر قائم ہیں

بے باک ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر جس طرح سے اس خبر کے بعد ایک منظم انداز سے ایک ادارے کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا ہے اس کے بعد اس ادارے نے اعلیٰ سطح پر جنرل عاصم باجوہ کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ اس خبر کی وضاحت کریں۔ حکومتی ترجمان شبلی فراز نے بھی عندیہ دے دیا ہے کہ جلد جنرل (ر) عاصم باجوہ اپنے خلاف لگنے والے الزامات کی دفاع میں اپنا تفصیلی بیان جاری کریں گے۔

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close