کوہاٹ۔ جرما پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی

کوہاٹ جرما پولیس کی خفیہ اطلاعات پر زیرو پوائنٹ میں کامیاب کارروائی
کارروائی میں 12 سال سے ہنگو پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا گیا
زیر حراست اشتہاری مجرم ذیشان حیدر قتل اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں سال 2009 سے ہنگو پولیس کو مطلوب تھا
گرفتار اشتہاری مجرم کا تعلق ہنگو کے نواحی علاقہ لودھی خیل سے ہے جسکے خلاف ہنگو تھانے میں مقدمات درج ہیں
ایس ایچ او جرما قسمت خان نے خفیہ اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرکے اشتہاری مجرم کو انڈس ہائی وے زیرو پوائنٹ کے مقام پر حراست میں لیا
اشتہاری مجرم کو تھانہ جرما منتقل کردیاگیا ہے جسے بعد ازاں ہنگو پولیس کے حوالے کیا جائے گا